• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 گھنٹے ہارر فلم دیکھیں اور 2 لاکھ انعام پائیں

ایک کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو  بھی 13 گھنٹوں تک ہارر فلم دیکھے گا اسے 1300 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد دیے جائیں گے۔ 

یہ دلچسپ اسکین فنانس بز نامی ایک ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ 

اس کا مقصد ہارر فلم کے دوران بڑے اور چھوٹے بجٹ پر بنی فلموں سے ایک انسان کے دل پر پڑنے والے اثرات اور دل کی دھڑکن کا علیحدہ علیحدہ ڈیٹا جمع کرنا ہے۔ 

اس کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا جائے گا اس کے دل کی دھڑکن فٹ بٹ ڈیوائس کے ذریعے نوٹ کی جائے گی۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید