• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقل وائس چانسلر کا تقرر خوش آئند ہے، انجمن اساتذہ اُردو یونیورسٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس ، وفاقی اردو یونیورسٹی نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کا تقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرر ی سے یونیورسٹی میں تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی بہتری پیدا ہوگا۔انجمن کے ہنگامی اجلاس کے آخر میں صدر ڈاکٹر غلام رسول لکھن اورجنرل سیکریٹری روشن سومرونے اپنے بیان میں یونیورسٹی میں قائم مقام انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے مستقل وائس چانسلر کے عمل کو روکنے اور یونیورسٹی میں قائم مقام انتظامیہ کے دور کو طول دینے کی کوششوں کی مذمت کی اور ان کی کوششوں کو تعلیم دشمن قراردیا۔ انجمن کے ہنگامی اجلاس میں رکن سینیٹ ڈاکٹر عرفان عزیز، رکن سینیٹ ڈاکٹر سید طاہر علی، نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر کمال حیدر، سرچ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، سرچ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر فیصل جاوید اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین