• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل عمارات،مسافر گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کمرشل عمارات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں محکمہ سول ڈیفنس موثر فائر سیفٹی سسٹم یقینی بنائے۔پلازوں اور حساس تنصیبات میں عالمی معیار کے مطابق فائر فائٹنگ کی تربیت دی جائے اور عمارت کو محفوظ بنانے کیلئے ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے،یہ بات انہوں نے گزشتہ ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہکار ہر ایمرجنسی میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں انکی صلاحتیوں سے درست انداز میں فائدہ اٹھانے کیلئے سروس سٹرکچر کی بہتری اور ڈیوٹیوں کے حوالے سے میکنزم تشکیل دینگے۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی سمیت دیگر امور کی تربیت بھی کرائی جائے تاکہ اس محکمے کی افادیت میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاطمہ بی بی نے محکمے کی کارکردگی پر بریفننگ بھی دی۔
تازہ ترین