• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 1 دن میں ریکارڈ 13 ہزار 716 کورونا مریض شفایاب

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 928 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 13 ہزار 716 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 08 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 72 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 65 ہزار 725 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 25 ہزار 952 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 9 ہزار 820 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 567 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 257 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 48 ہزار 658 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 224 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 423 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 345 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 391 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 354 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 720 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 895 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 628 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 728 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 707 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین