• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار سے زائد


پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ فیصد سے کم رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 12 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 66 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 897 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 4 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 76 ہزار 581 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 778 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار 298 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 47 ہزار 678 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 210 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 18 ہزار 196 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 319 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 972 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 329 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 549 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 893 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 551 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 727 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 671 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید