• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات:بچوں کا اغوا اور زیادتی،3 ملزمان گرفتار

3 Arrest In Children Rape Case In Swat
سوات میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کیس میںگرفتار تین ملزمان سے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم اورنگزیب نے سترہ بچوں سے بدفعلی کا اعتراف کیا ہے۔

سوات میں بچوں کو اغوا کرکےزیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

مینگورہ کے علاقہ نواں کلی میں پولیس کامشکوک ڈیرے پرچھاپے میںبچوں کو زیادتی کانشانہ بناکروڈیوبنانے والےگروہ کاسرغنہ پکڑاگیا۔

یہ وہ اہم کارروائی تھی جس پر سوات پولیس حرکت میں آئی اورایک کے بعد ایک گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

ڈی ایس پی مینگورہ سٹی صدیق اکبرکا کہنا ہے کہ ڈیرے پر چھاپے کے دوران 14سالہ لڑکے کوبھی بازیاب کرایاگیا۔

ڈیرے کے اطراف رہنے والےمکینوں کا کہنا ہے وہ اس سارے گھناونے فعل سے بے خبرتھے۔

پولیس نے انکشاف کیاہے کہ ملزم اب تک 17 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔مرکزی ملزم اورنگزیب کو عدالت میں پیش کرکے مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیاجبکہ 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
تازہ ترین