• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد۔، BAP کا ناراض ارکان کیلئے ظہرانہ

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر نے ناراض ارکان کو آج ظہرانے پر بلا لیا۔

ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور ناراض ارکان شریک ہوں گے۔

ظہرانے میں سینیٹر عبدالقادر، احمد خان، منظور کاکڑ، نصیب اللّٰہ بازئی بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ظہرانے میں وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سمیت ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین