• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا، برطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا، برطانوی ہائی کمشنر


لندن (مرتضی علی شاہ/جنگ نیوز ) برطانیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کوسفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا، فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4بجے سے ہوگا،مسافر ہوٹل میں قرنطینہ کیے بغیر گھروں میں جا سکیں گے۔ 

ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔ اگست میں برطانیہ نے کورونا وائرس ک خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت کورونا وائرس کی تشخٰص کا عمل آسان بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ نے ویکسین نیشن مکمل کرلی ہے اور آپ کا تعلق نان ریڈ لسٹ والے ممالک سے ہے تو پھرانگلینڈ پہنچنے کیلئے سفر سے قبل آپ کو کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ کو کم قیمت پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

تازہ ترین