• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے تونسہ اور ڈی جی خان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے تونسہ اور ڈی جی خان کے علاوہ قبائلی علاقوں میں بھی گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور امن و امان کی صورتِ حال میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیئے جائیں۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب شہری ثناءاللّٰہ کو قتل کرنے میں ملوث ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے، ان کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین