امریکی مؤقف ایران کے خلاف دشمنی اور دباؤ کی پالیسی کا تسلسل ہے، ایران
ایران نے کہا ہے کہ اس کے داخلی معاملات پر امریکی بیانات مداخلت اور دھوکا دہی ہیں۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی مؤقف ایران کے خلاف دشمنی اور دباؤ کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ امریکی بیانات عوام کی ہمدردی نہیں، بدامنی اور تشدد کو ہوا دینےکی کوشش ہے۔