• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغبانپورہ : 2ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنائی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی مہران پارک میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، دونوں نے 22 اگست کو محمدرمضان کے گھر لوٹ مار کی تھی، مدعی مقدمہ پٹرول ڈلوا رہے تھے کہ رمضان کی اہلیہ نے دملزموں کو پہنچان لیا۔ دونوں ڈاکو پولیس یونیفارم پہن کرگھرمیں داخل ہوئے تھے جن کی صدام اورعلی کے نام سے شناخت ہوئی۔ ایک ملزم علی سابق پولیس ملازم نکلا۔ موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے دونوں پکڑکرخوب درگت بنائی ۔ اہل علاقہ نے ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔بعد ازاں پولیس اور شہریوں کے درمیان 2 گھنٹے مذاکرات کے بعد دونوں ڈاکوئوں کو تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیاگیا ۔
لاہور سے مزید