وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات صاف شفاف کرانے میں مدد ملے گی۔
وزیر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کررہا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کی مخالفت اس لئے ہے کہ ای وی ایم سے دھاندلی راستہ بند ہوجائے گا۔
اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا گیا جس سے ووٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔