• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا کا میچ برابر، ہوم گراؤنڈ پر شکست سے بچ گیا


اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں گراناڈا اور بارسلونا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1، 1 گول سے برابر ہوگیا، رونالڈ اراہوجو نے آخری لمحات میں گول کر کے بارسلونا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے بچا لیا۔

بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ کیمپ ناو میں گراناڈا نے کھیل کے دوسرے منٹ میں ہی اس وقت برتری حاصل کر لی جب ڈومنگوز دوارتے نے اسکیوڈرو سے ملنے والی گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔

کھیل کے آغاز میں ہی خسارے میں جانے کے بعد بارسلونا نے مقابلہ برابر کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی اسے صرف کھیل کے آخری لمحات میں مل سکی۔

کھیل کے اختتامی لمحات میں گاوی کے کراس کا فائدہ اٹھاکر رونالڈ اراہوجو نے گول کر کے بارسلونا کیلئے مقابلہ برابر کر دیا۔

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور لالیگا کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین