• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے گوادر، گلگت سے کشمیر تک ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہدف ہے، عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز اور کراچی کی نجی یونیورسٹی کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی، اس موقع پر قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کراچی سے گوادر، گلگت سے کشمیر تک ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہدف ہے۔

اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیں اپنی خود پہچان بنانا پڑے گی قومی ٹیم کو مضبوط بنانا پڑے گا تاکہ انٹرنیشنل ٹیمیں خود پاکستان آنے پر مجبور ہوں۔

راشد لطیف نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم بھی کوشش کرے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کام نہ کرے سمجھ لیں یہ بہت آگے کی بات ہے۔

کراچی کے نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز اور کراچی کی نجی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ ہوا، جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید سمیت سابق کرکٹر راشد لطیف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ جب سفر کا آغاز کیا تو مقصد ٹرافی جیتنا نہیں تھا مقصد ملک کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا۔

انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا مقصد کراچی سے گوادر، گلگت سے کشمیر تک ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے، کراچی میں بھی لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے۔

ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ کب تک غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیے منت سماجت کرتے رہیں گے ہمیں اپنی خود پہچان بنانا پڑے گی ایسی پہچان جس سے انٹرنیشنل ٹیمیں خود ہم سے کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔

سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا کہ سندھ سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، شاہ نواز ڈھانی زاہد محمود،  نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے لاہور قلندرز اندرون سندھ بھی کیمپ لگائے اور ٹیلنٹ تلاش کرے۔

تازہ ترین