• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میں تنہا ہونے کی بجائے دانشمندی کا رویہ اپنایا جائے،تجزیہ کار


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں تنہا ہونے کی بجائے دانشمندی کا رویہ اپنایا جائے۔رمیز راجہ اپنا جذباتی پن کم کر کے مضبوط پوزیشن لیں۔

پروگرام میں شہزاد اقبال، سہیل وڑائچ، حسن نثار اور محمل سرفراز نے بھی اظہار خیال کیا۔

پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی سی بی کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا، جو ٹیمیں ہماری قدر کرتی ہیں ان سے کھیلیں گے، کیا رمیز راجہ کا پلان درست ہے؟ 

جواب دیتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے تھریٹ بتائے بغیر دورئہ پاکستان منسوخ کر کے زیادتی کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے دورئہ پاکستان منسوخ نہیں کیاوہ اسے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور کورونا سے جوڑ رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی سمجھتے ہیں کہ یہ آئی سی سی میں مغربی بلاک کا معاملہ ہے جبکہ حکومت کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے خطے کی سیاست ہے۔

تازہ ترین