• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے سالگرہ پر خود سے کیا وعدہ کیا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی 41 ویں سالگرہ پر خود سے کیے وعدے کا مداحوں کو بتادیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 7 اعشاریہ 8  ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فیملی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی سالگرہ پر خود سے کیے جانے والے وعدے کا بھی تذکرہ کیا۔


 41 سالہ کرینہ کپور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس سالگرہ میں نے خود سے ’آگ کو جلائے رکھنے‘ کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر، اداکار سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان (جہہ) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں سمندر کنارے دیکھا گیا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ 2016 میں ان کا پہلا بیٹا تیمور علی خان اور 2021 میں دوسرا بیٹا جہانگیر اس دنیا میں آیا۔

تازہ ترین