• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی مودی پر تنقید

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث کے دوران برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کی۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بحث کا آغاز آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کی چئیرپرسن ڈیبی ابراہم نے کیا۔ 

رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے بحث کے دوران پارلیمنٹ میں برہان وانی کا ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ 

ڈیبی ابراہم نے مزید کہا کہ نریندر مودی کو اقوام متحدہ میں خطاب کے موقع پر چیلنج کرنا ہوگا۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز ڈیلی کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ 

برطانوی پارلیمنٹ میں سید علی گیلانی کو خراج تحسین بھی  پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی جدوجہد آزادی پر قربان کردی۔

عمران حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پرعمل نہیں کراسکتا تو یہ ادارہ کس کام کا ہے۔ 

تازہ ترین