• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز کے بغیر ٹیکس کا جبری نفاذ اور وصولی بھتہ کی شکل ہے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپوٹر) چیئر مین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمد نے ضلع وسطی کی تنظیمی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروسز کے بغیر ٹیکس کا جبری نفاذ اور وصولی بھتہ کی ہی ایک شکل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میونسپل ٹیکس وصول کرنے کیلئے پہلے لکھ چکی اس کے باوجود سندھ حکومت نے اب رہائشی علاقوں سے کوڑا اٹھانے کیلئے فی گھر 300 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ رقم گیس کے بلوں میں شامل ہوگی اور نہ چاہتے ہوئے بھی ادا کرنی پڑے گی اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہر ی عوام بالخصوص مہاجر کبھی پیپلز پارٹی کے ووٹر نہیں رہے اور نہ ہی آئندہ امید کی جاسکتی ہے اس لئے سندھ حکومت کا رویہ شہری عوام کے ساتھ ہتک آمیز اور متعصبانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی حکمرانو ں کی عصبیت کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں باالخصوص مہاجر اکثر یتی علاقے تباہی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،ٹوٹی سڑکیں ِ،کوڑے کے ڈھیر، ابلتے گٹر کراچی کی پہچان بنا دئیے گئے ہیں، وفاق و صوبے کو بھاری ٹیکسز دینے کے باوجود سندھ کی شہر ی عوام پانی بھی ٹینکر مافیا سے خرید کر پی رہے ہیں۔

تازہ ترین