صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بر وقت استعمال ملک اور معاشرے کے لیے بہتر ہوتا ہے۔
لاہور میں نیشنل مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ علم وہ ہے جس سے دوسرے مستفید ہوں، فیصلے وہی فائدہ مند ہوتے ہیں جو وقت پر کیئے جائیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذہنوں کی تبدیلی سے ہی ملک بدلتے ہیں، مسائل کی نشاندہی کر کے ان کا حل تلاش کیا جائے۔