وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 11 سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سیالکوٹ پورا پانی میں ڈوبا ہوا تھا چند گھنٹے میں نکاس کر لیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد سیلاب آیا ہے۔ قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔