• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کا بھارتی فیڈریشن کے معاملات پر انتہائی مایوسی کا اظہار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیفا نے بھارتی فٹ بال فیڈریشن کو مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو وارننگ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملات کی درستگی کے لیے کہا ہے۔

فیفا نے معطلی سے بچنے کے لیے معاملات کی فوری درستگی کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

فیفا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایف ایف کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ وہ معاملات کو آزدانہ چلائیں، تھرڈ پارٹی جس میں حکومت بھی شامل ہے اس کے اثر سے بچیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فیفا اور اے ایف سی کا آئین اس حوالے سے واضح ہے، اے آئی ایف ایف بھارتی سپریم کورٹ سے اپنے نظرثانی شدہ آئین کا آرڈر کروائے۔

فیفا نے کہا کہ اے آئی ایف ایف اپنے آئین کی جنرل کونسل سے توثیق کرائے، اگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا تو فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پابندیاں لگ سکتی ہیں، ان پابندیوں میں معطلی بھی شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید