• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوزپ بوریل اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، یورپ کا ملکر کام کرنے پر زور

یورپی یونین اور روس کے درمیان بڑے اختلافات موجود ہیں، لیکن بین الاقوامی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے دونوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف  کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

جوزپ بوریل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا کہ آج ان کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے تحریر کیا کہ 'اس ملاقات میں، میں نے انہیں کہا کہ ای یو اور روس کے درمیان بڑے اہم اختلافات ہیں، لیکن عالمی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے بہت سے فارن پالیسی معاملات پر ایک دوسرے سے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں، میں نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ان کو یہی پیغام دیا ہے کہ ملکر کام کرنا چاہیے۔

تازہ ترین