• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل ، ڈالر انٹر بینک میں 25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 168.85 روپے سے بڑھ کر 169.10 روپے اور قیمت فروخت 168.95 روپے سے بڑھ کر 169.20 روپے ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 170.00 روپے سے بڑھ کر 170.50 روپے اور قیمت فروخت 170.40 روپے سے بڑھ کر 170.90 روپے ہو گئی ہے۔

فار یکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یوروکی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے 198.50 روپے سے بڑھ کر 199.30 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 200.00 روپے سے بڑھ کر 200.30 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت 232.50 روپے سے بڑھ کر 233.00 روپے اور قیمت فروخت 234.50 روپے سے بڑھ کر 235.00 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین