• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلی میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، میرا جسم مفلوج ہوگیا، پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی، تحریک لبیک کے کارکن کا استغاثہ

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) تحریک لبیک کے کارکن نےسیشن کورٹ میں شیخ رشید احمد وزیر داخلہ، نور الحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور، انعام غنی ائی جی پنجاب، ساجد کیانی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ، دیگر کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد یا سین شاہین نے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی ، درخواست گزار نے درخواست میں کہا گیا کہ ہم 13 اپریل 2021 کو ناموس رسالتﷺ پر شاہدرہ میں تحریک لبیک کے زیر سایہ ریلی نکال رہے تھے جہاں پر پولیس نے وزیر داخلہ شیخ رشید، آئی جی پنجاب انعام غنی وغیرہ کی ایماءپر لاٹھی چارج اور گولیاں برسائیں پولیس کی جانب سے گولیاں برسائے جانے پر میرے دو بھائی جاں بحق ہو گئے ، گولی لگنے سے میرے جسم کا ایک حصہ بھی مفلوج ہو چکا ہے پولیس میں درخواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور الزام علہیان کو قانون کے مطابق سزا سنانے کا حکم دے۔

ملک بھر سے سے مزید