پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست 27 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نیو یارک میں اپنا فلیٹ کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، آصف زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف زرداری کو نااہل قرار دیا جائے۔