• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اوکس‘‘ تنظیم نئے ورلڈ آرڈر کا موجب بن سکتی ہے، برطانوی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار گارجین نے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی سہ رکنی تنظیم AUKUS (اوکس) کے حوالے سے کہا ہے کہ تنظیم کی وجہ سے ایک نیا ورلڈ آرڈر تشکیل پا سکتا ہے۔ جب سے یہ تنظیم قائم ہوئی ہے دنیا کے کئی ممالک کے تعلقات آپس میں خراب ہوتے نظر آئے ہیں۔ تنظیم کے قیام سے جہاں چین ناراض ہے تو دوسری طرف امریکا نے فرانس کو بھی ناراض کر دیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے چین کے مقابلے کیلئے آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تو فرانس ناراض ہوگیا کیونکہ فرانس پہلے ہی یہ معاہدہ کر چکا تھا جسے آسٹریلیا نے ختم کر دیا۔ اس صورتحال پر سابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بھی پریشان ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لو دغیاں (Jean Yves Le Drian) نے اس اے یو کے ایس معاہدے کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ تھریسا مے کہتی ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ برطانیہ کو تائیوان کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئی جنگ میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سرکاری سطح پر چین خاموش ہے۔ اگرچہ چین نے دنیا کو ایک نئی سرد جنگ میں دھکیلے جانے کا الزام عائد کیا ہے اور صدر شی جن پنگ نے غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں مداخلت سے باز رہیں لیکن چین کا سرکاری بیان کو وہ ‘‘صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے‘‘ ایسا بیان ہے جیسے معاملے کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تازہ ترین