• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے دفتر پر قبضہ کی کوشش اور تشدد کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری اسلام آباد کے دفترپرقبضہ کی کوشش اورسیکورٹی گارڈپرتشدد کے الزام میں ظفربختاوری سمیت پانچ افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ عمیر خان نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ17اگست کو ظفر بختاوری و دیگر چار افراد نے جی ایٹ ون میں ایف پی سی سی آئی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی، مجھے اور سکیورٹی گارڈ حضرت حسین ، زرین اور عشرت کو مار پیٹ کے زخمی کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین