• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے، سورج کی تپش بھی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہرِ قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین