• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارسی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم کراچی کے اشتراک سے قائم اربن فاریسٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر مالیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کڈنی ہل، کلفٹن اربن فاریسٹ، ایمپریس مارکیٹ اور دیکر مقامات پر اربن فاریسٹ بنائے، یہ شہر ہم سب کا ہے، آیئے سب ملکر اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارسی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم کراچی کے اشتراک سے قائم کئے گئے اربن فاریسٹ کا افتتاح کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو ہرا بھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے بلدیہ عظمی کراچی نجی اداروں کے اشتراک سے اقدامات کررہی ہے جس کی ایک کڑی آج پارسی انسٹیٹیوٹ میں اربن فاریسٹ کی بنیاد رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شہر سب کا ہے اور یہ سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کراچی کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، ہر شہری بھی ایک پودا لگائے تو کراچی ہرا بھرا ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم 5000پودے پارسی انسٹیٹیوٹ کو اربن فاریسٹ کے لئے دینے کا وعدہ کرتے ہیں، پودا لگانا مشکل نہیں ہوتا اس کی نگہداشت سب سے زیادہ اہم کام ہوتا ہے، یہ شہر ہم سب کا ہے، آیئے سب ملکر اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر امبرین تھامپسن اور کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پودا بھی لگایا اور دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین