• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں پاکستانی کرسچن ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

دی ہیگ( پ ر) ہالینڈ میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی،میٹنگ کا اہتمام پاکستانی کرسچن ایکشن کمیٹی کے ممبران گلباز فضل، پاسٹر ندیم دین، پاسٹر عمران گل، ایلڈر عظیم مسیح اور واٹسن سلیم گل نے کیا تھا جس میں کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز پاسٹر ولیئم پیغانی نے دعا سے کیا۔ کمیونٹی ممبران نے پاکستان میں مسیحیوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کم عمر مسیحی بچیوں کے جبری مذہب تبدیلی جیسے واقعات میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا۔میٹنگ سے جاوید بھائی، اعجازمیتھیو ،زوالفقار ہارون، اینسن، انیل نعمان، ندیم، لوئس، کامران، مون سمیت دیگرنے خطاب کیا اور مسیحی کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا،پاسٹر سرفراز رحمت نے اس میٹنگ کے لئے ہال کا انتظام کیا تھا۔
تازہ ترین