• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کے 16 افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ایک سال کی مہلت

ملتان(رؤف مان)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گریڈ18سے20تک کے 16افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت دے دی ہے،باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے اس عرصہ میں کارکردگی میں بہتری نہ لانے والے افسران سے استعفیٰ لینے کا عندیہ بھی دیاہے،یہ امر قابل ذکرہے کہ مذکورہ تمام افسران کو رواں ماہ کے دوران مختلف عہدوں سے ٹرانسفر کرکے وزارت ریلوے بھیج دیا گیاتھا۔

تازہ ترین