سعودی عرب کے شاہی خاندان کی رکن شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری بن سعود بن جلاوی السعود جمعہ کو ریاض میں انتقال کرگئیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری شاہی ایوان کے اعلامیہ کے مطابق شہزادی الجوہرہ بنت فہد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی.