• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ) دوہفتوں میں 25شہروں کے157اتائیوں کے کاروبار بند کر دیے ۔ٹیموں نے1,340علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں سے325اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں 703ایسی علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معالجین کام کر رہے تھے۔ سربمہر کیے گئے کاروباروں میں ایک بڑی تعداد لیبارٹریوں کی بھی ہے جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈنہ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر مستند افراد چلا رہے تھے ۔
تازہ ترین