• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے ولیمے کی تصاویر وائرل

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور  ماڈل نیہا راجپوت کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ولیمے کی تقریب کیلئے دولہے شہباز تاثیر نے کالے کوٹ پینٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن نیہا راجپوت نے ڈیزائنر حسن رہر کا تیار کردہ عروسی لباس زیب تن کیا۔




شہباز اور نیہا کے ولیمے کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔


ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، زارا گل ، ماڈل عبیر رضوی اور دیگر معروف شخصیات نے بھی ولیمے کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں اور بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

ان تصاویر و ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔

تازہ ترین