• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار کرنیکا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور اڈا ہاکس بے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں نسیم اللہ عرف نسیم ولد عبدالشکور اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس عرف حکیم لقمان ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان سے دو پستول و راونڈ برآمد کر لیے۔س ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان نے افغانستان کے علاقے شور آوک/برامچہ سے دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی جبکہ ملزمان چھوٹا بڑا اسلحہ اور بارودی مواد کے زریعے دھماکے کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ،سی ٹی ڈی کے مطابق مطابق مزید معلومات پر پتہ چلا کے ملزمان نسیم اللہ کالعدم داعش کے ہلاک دہشت گرد خفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے۔