• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹرز کا افغانستان کیلئے نگرانی، احتساب ایکٹ پیش

امریکی سینیٹر مارکو روبیو (R-FL) نے سینیٹر جم رسچ (R-ID) اور سینیٹ کے 20 ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کیلئے انسدادِ دہشت گردی، نگرانی اور احتساب ایکٹ پیش کر دیا۔

افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی، نگرانی اور احتساب ایکٹ کے عنوان سے قانون سازی کا مقصد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹاسک فورس قائم کرنا ہے جو افغانستان سے امریکی شہریوں، قانونی مستقل رہائشیوں اور خصوصی تارکینِ وطن ویزا (ایس آئی وی) ہولڈرز کے مسلسل انخلاء پر توجہ مرکوز رکھے گی۔

یہ قانون افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے حکمتِ عملی، طالبان پر دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندی لگانے، طالبان کو معاونت فراہم کرنے والے افراد اور بیرونی ممالک کے لیے پابندیوں کی اجازت دینے اور افغانستان کو غیر انسانی امداد پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کرے گا۔

تازہ ترین