• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم KCR نہیں عدالتی حکم کی بنیاد رکھنے آئے، اویس قادر


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام سے مذاق نہ کیا جائے، کسی منصوبہ پر صحیح سے عمل نہیں کیا گیا،سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کامقابلہ پی ٹی آئی سے ہی ہے اور مہنگائی سے ہے، ایم فل میں داخلہ لینے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نشاراوٴ جیو پاکستان کی مہمان بنیں وکیل /سماجی کارکن نشا راوٴ کا کہنا تھا کہ میں اپنی کمیونٹی کو بہتر کرنا چاہتی ہوں میں نے اپنی زندگی اپنے لوگوں کے لئے وقف کردی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ نہ یہ کے سی آر کا افتتاح تھا نہ کے سی آر کا کوئی منصوبہ یہ سپریم کورٹ کی ہدایت تھی جس کی بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھنے آئے تھے اور اس منصوبے میں چھ بلین سندھ حکومت کے ہیں اور چودہ بلین روپے وفاقی حکومت کے ہیں۔سندھ حکومت یہ بات کہتی ہے کہ ہم ان سب پروجیکٹ میں آپ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے ہماری درخواست ہے کہ کراچی کی عوام کے ساتھ مذاق نہ کیا جائے ابھی تک کوئی منصوبہ صحیح سے عمل میں نہیں آیا ہے شیخ رشید نے کورٹ کو غلط بیانی سے ٹرین کے ٹریکز بنوائے جو پندرہ دن بعد بند ہوگئے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہونے والا ہے جس میں ترکی اور چائنا کے ورکرز بھی اس میں شامل ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ہمارا مشاہدہ ہوا ان میں قائد آباد ایک ایسا علاقہ تھا جہاں سب سے زیادہ بارش ہوئی مگر دیگر علاقوں میں اتنی تیز نہیں ہوئی اور آج سے لے کردو اکتوبر تک بارش کی پیشنگوئی موجود ہے ۔ معلومات تک رسائی کا عالمی دن کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ چیز بالکل اہم نہیں ہے کیوں کہ پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو اپنے پیروں پر کھڑا ہویا کوئی حکومت جس نے آزاد اور خود مختار ادارہ بنانے کی کوشش کی ہو جب یہ لوگ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو آواز مارتے ہیں کہ اداروں کو آزاد ہونا چاہیے خود مختار ہونا چاہیے اداروں کو اپنے ملازم بھرتی نہیں کرنے چاہئیں اور جب اقتدار ملتا ہے تو اداروں کو اپنے تابع کرلیا جاتا ہے۔

تازہ ترین