• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا مسلمانوں کو ظلم کیخلاف جہاد کا درس دیتا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو رہتی دنیا تک کے لئے مثال بنا دیا ہے۔ نواسہ رسولﷺ رہتی دنیا تک حق کو باطل سے جدا کر گئے بلکہ تاقیامت ثابت کرگئے کہ بظاہر دنیاوی لحاظ سے نظر آنے والی جیت ضروری نہیں،حضرت امام حسین ؓ اور 72 اہل بیت میدان کربلا میں حق کی خاطر لڑکر شجاعت اور عظیم کردار کی مثال بن کر امر ہوگئے۔

تازہ ترین