• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ساس کا کردار ملتا ہے اور ہمایوں سعید ابھی تک ہیرو ہیں: عتیقہ اوڈھو کا شکوہ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار ہمایوں سعید کو ہیرو کا کردار دینے پر شکوہ کیا ہے۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔


عتیقہ اوڈھو نے اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اور ہمایوں سعید نے بہت سے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔‘

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’اب مجھے ڈراموں میں ساس، دادی اور ماں کردار دیا جاتا ہے جبکہ ہمایوں سعید ابھی تک ہیرو والا کردار ادا کرتے ہیں۔‘

عتیقہ اوڈھو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں تو ہمایوں سعید سے کہتی ہوں کہ ندیم بیگ کی وجہ سے تُم ہر فلم اور ہر ڈرامے میں ہیرو کا کردار ادا کرتے ہو۔‘

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ندیم بیگ اچھے فریم اور شاٹس لیکر ہمایوں سعید کو ہیرو بنادیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کے ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کیا ہے جبکہ اب نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو مدت کے بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں بتایا کہ اُن کا نیا ڈرامہ رواں سال دسمبر میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین