سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں موٹرویز سی پیک کے تحت چینی کمپنیوں نے بنائیں یا ایف ڈبلیو او نے؟۔
ن لیگی رہنما نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان اپنے بیان کے ذریعے کس کو الزام دے رہے ہیں؟