• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کا داعش کیخلاف سخت کریک ڈاؤن شروع

کابل (جنگ نیوز )طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو یہ ہدف دے دیا ہے کہ ملک بھر میں دولت اسلامیہ‘ یا داعش کے جنگجوؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے۔

مستقبل میں داعش کے جنگجو طالبان کے لیے مسلسل درد سر بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ طالبان فورسز نے داعش کے متعدد اراکان کو پہلے ہی یا تو ہلاک یا پھر گرفتار کر لیا ہے۔ 

داعش کے جنگجوؤں کو طالبان ʼمفسد فورسز‘ قرار دیتے ہیں۔ 

بلال کریمی کے مطابق داعش کا بظاہر ملک میں کوئی گڑھ نہیں ہے لیکن اس کی ʼنظر نہ آنے والی‘ موجودگی کو بھی ختم کیا جائے گا۔

تازہ ترین