• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گڈز ٹرانسپورٹ اڈے میں کراچی کے مغوی کی نعش برآ مد

پشاور( نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ پر گڈز ٹرانسپورٹ اڈے میں پلاسٹک ڈرم میں سے کراچی کے مٖغو ی شہر ی کی نعش برآمد ،مقتول کا تعلق کراچی کے علاقے سچل سے نکلا جسے مبینہ طور پر دوست نے 1کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کیا تھا، نعش کو ڈرم میں بند کرنے کے بعد بذریعہ ٹرک کراچی سے افغانستان کیلئے روانہ کیا گیا ۔ تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر گڈز ٹرانسپورٹ اڈے پر کراچی سے افغانستان کیلئے بھیجے جانے والے ڈرم سے سخت بدبو آ نے کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈرم کو کھولا تو اس میں مقتول کی نعش ملی ، سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق نعش کراچی کے علاقے سچل سے لاپتہ عمر فاروق کی ہے، مقتول کو اغوا کر کے دوست نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ، عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے نعش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی ، گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاش افغانستان بھجوانے والے کا سراغ بھی مل گیا ، سلطان خان نامی شخص نے یکم ستمبر کو کابل میں جمعہ خان کا کنٹینر بک کروایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطے میں ہیں۔مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے تھے جبکہ اڈے کے مالک کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء سے رابطہ ہوگیا ہے جو نعش کی شناخت کیلئے پشاور آرہے ہیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین