• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز بھی افسردہ

کامیڈین عمر شریف کے انتقال نے قومی کرکٹرز کو بھی افسردہ کردیا ہے، موجودہ و سابق کرکٹرز اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اپنے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

بابر اعظم:

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شکستہ ہوں، وہ بلاشبہ کامیڈی کے بےتاج بادشاہ تھے ۔

محمد رضوان:

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر پر ایک شعر لکھا۔

ستم ظریفی ذرا تو دیکھو

ہنسانے والا رُلا کے اُٹھا

رمیز راجہ:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے بھلائے نہیں بھولا جاسکے گا۔

عمر گل:

محمد حفیظ:

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

تازہ ترین