سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمر شریف کی رحلت برصغیر کے فنون لطیفہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرنے والے لیجنڈ اداکار کی کمی شاید کبھی پوری نہ ہوسکے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اللّہ عمر شریف کے پسماندگان کو صبر اور انہیں جنت فردوس میں جگہ دے، آمین۔