• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غربت کی بجائے غریب مکائوپالیسی پر گامزن ہے، پی پی راولپنڈی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد عمر، نائب صدر چوہدری اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت کی بجائے غریب مکاو پالیسی پر گامزن ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرنا انتہاء ظلم و زیادتی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ہر طرف بھوک و افلاس نے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ پیپلز پارٹی پٹرول قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتی ہے ۔
تازہ ترین