• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے، ہر دن کا جائزہ لینے تک سوتا نہیں تھا۔

اسلام آباد میں عشرہ رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنہیں رول ماڈل سمجھتے تھے، انہیں زندگی میں تباہی کے راستے پر جاتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ سیرت نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرکے حیرت ہوئی کہ اسکول میں یہ کیوں نہیں بتائی گئی، ہمیں آپﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں گے تو ملک اوپر اٹھے گا، جو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کی پیروی کرے گا، عزت بڑھتی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم خوشیاں مناتے ہیں لیکن عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں یا نہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں تو ان کے کردار کو بھی اپنائیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حکومت کرپشن سے کتنا لڑسکتی ہے، معاشرہ لڑتا ہے، غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک سے پیسہ چوری ہو کر باہر جانا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایک آدمی چوری کر کے لندن میں بیٹھا ہے، لوگ اس پر پھول پھیک رہے ہیں، معاشرہ نہیں لڑے گا تو حکومت کتنے کرپٹ لوگ پکڑسکتی ہے۔

تازہ ترین