• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے منصوبہ بندی شروع

گوادر(اکبر جندانی )گوادر میں بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے، مکران کو قومی گرڈ سے ملانے کا منصوبہ دوسال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر شہر میں بجلی کی فراہمی کےلئے زیر زمین کیبلنگ کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار کیسکو بلوچستان کے سی ای او انجینئر محمد عارف نے گزشتہ روز گوادر میں کھلی کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں صارفین کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی ای او کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد گوادر وہ واحد شہر ہوگا جہاں یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، گوادر شہر میں300میگاواٹ کے حامل کوئلہ کے بجلی گھر کے قیام کا منصوبے پر بھی جلد کام کا آغاز ہونے والا ہے، کیچ میں ورکشاپ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے جو بہت جلد قائم کیا جائے گا، گوادر میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے بھی فراہم کئے جائینگے تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔

تازہ ترین