• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں مسافر طیارہ گرنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اور تقریبا 6 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جارہا تھا کہ منزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے میں 20 اسکائی ڈائیورز اور 2 عملے کے افراد موجود تھے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب تاتارستان کے گورنر کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے انجن خراب ہونے کا پیغام بھیجا تھا، حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید