• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار شوٹنگ کے دوران خود کو زخمی کر بیٹھے

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خبردار کر دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار عثمان مختار نے بہت کم عرصے میں  سپر ہٹ پروجیکٹس میں کام کر کے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

عثمان مختار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں عثمان مختار کا ہاتھ زخمی ہے جو کہ اُنہوں نے خود ایک ڈرامے کا سین عکس بند کرواتے ہوئے الماری پر مکا مار کر کیا ہے۔


عثمان مختار نے ڈرامے کا سین اور اپنے زخمی ہاتھ کی تصویروں کا کولاج بنا کر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ایک دوستوں والا مشورہ ہے، غصے میں دیواروں، الماریوں یا کسی بھی سخت سطح پر مکا نہ ماریں۔‘

تازہ ترین