• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار شادی دھوم دھام سے نہ ہونے پر ناخوش

اداکار عثمان مختار کورونا کے باعث سادگی اور کم لوگوں کی موجودگی میں شادی سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اُن کی ساری تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے ایک کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ کارڈ ہے جو ہم نے اپنے عزیزوں اور دوستوں کو مدعو کرنے کیلئے بنوایا تھا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’پھر یہ  کورونا وائرس کی  برطانوی قسم یہاں آگئی اور ہمارے ارمانوں کے ساتھ کھلواڑ ہوگیا۔‘

آخر میں انہوں نے یہ خوبصورت کارڈ بنانے والے شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔


واضح رہے کہ عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔‘


انہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

یاد رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔

تازہ ترین